پشاور شہید ہونیوالوں کو مالی امداد

شہداء کے لواحقین اورزخمیوں کیلئے ایک ارب روپے سے زائد رقم درکار

ویب ڈیسک:پولیس لائنز پشاور میں شہید ہونیوالوں کو ایک ارب روپے مالی امداد دی جائیگی جبکہ زخمیوں کو دو سے 5کروڑ روپے کی امداد مجموعی طو ر پر ادا کی جائیگی ایک ارب روپے کی مالی امداد اگر سکیورٹی مد میں خرچ کرلی جاتی تو 101قیمتیں جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ خیبر پختونخوا پولیس میں شہید پیکیج سکیل 16تک کے ملازمین کیلئے ایک کروڑ روپے ہے جبکہ اس سے زائد رینک کے ملازمین کیلئے اس سے زیادہ ہے تاہم پشاور پولیس لائنز دھماکہ میں شہید ہونیوالے 98پولیس اہلکار سکیل 16یا اس سے کم رینک کے تھے ہر شہید کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے امداد دی جائیگی اسی طرح ہر شہید کی ریٹائرمنٹ کی عمر تک اس کے اہل خانہ کو تنخواہ کی ادائیگی بھی جاری رہی گی جبکہ اس کے گھر سے ایک فرد کو ملازمت بھی دی جائیگی اسی طرح باقی تین سویلین بھی شہید ہوئے انہیں بھی شہید پیکیج دیے جانے کے امکان ہے
جس کے فوری طور پر ادا کی جانیوالی رقم ایک ارب سے تجاوز کرجائیگی پولیس کی جانب سے زخمیوں کو ایک لاکھ سے لیکر 5لاکھ روپے تک امداد دی جاتی ہے جبکہ ان کے تمام علاج معالجہ کی ذمہ داری سمیت شہداء کے تجہیز و تکفین کا خرچ بھی پولیس برداشت کرتی ہے مختلف ہسپتالوں سے اکٹھی کی جانیوالی معلومات کے مطابق دھماکے میں 214افراد زخمی ہوئے جن میں 50سے زائد شدید زخمی تھے جبکہ باقی معمولی نوعیت کے زخمی تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا اگر زخمیوں کی مالی امداد کا اندازہ لگایا جائے تو دو سے لیکر 5کروڑ روپے تک یہ ادائیگی بھی صوبائی حکومت کریگی مالی مشکلات سے دوچار صوبائی حکومت کیلئے ایک ارب 5کروڑ روپے کا انتظام انتہائی مشکل ہوگا تاہم اگر یہ رقم پولیس کو جدید اسلحہ اور درکار اشیاء کیلئے فراہم کردی جاتی تو یہ 101 قیمتیں جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

مزید پڑھیں:  ججز خط:پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کاطرزعمل مایوس کن قراردیا