شاندانہ گلزار بغاوت کا مقدمہ درج

شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے خلاف و و من تھانے میں بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ شاندانہ گلزار نے اخراج مقدمہ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا جس کی درخواست کو عدالت نے سماعت کیلئے مقرر کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کل شاندانہ گلزار کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ شاندانہ گلزار نے پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کروا رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان 2بچوں نے کردیا