فلسطینیوں سے اظہار نفرت پر بھارتی نژاد برطانوی وزیر برطرف

ویب ڈیسک: فلسطینیوں سے اظہار نفرت بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ کو مہنگی پڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے بھارتی نژاد خاتون وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو برطرف جبکہ وزیر خارجہ کو بھی تبدیل کردیا۔
برطانوی وزیراعظم نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئےسابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو وزیرخارجہ تعینات کردیا۔ رشی سونک نے وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو فوری طور پرعہدہ چھوڑنے کا حکم دیا جسے انہیں تسلیم کرنا پڑا۔ سویلا کی جگہ موجودہ سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی کو وزیرداخلہ تعینات کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ سویلا بریورمین نے ڈاؤننگ سٹریٹ کے مشورے کو نظر انداز کرتے ہوئے میٹروپولیٹن پولیس پر سیاسی تعصب کا الزام لگاتے ہوئے ایک مضمون شائع کیا تھا۔
مضمون کے شائع ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے رشی سونک سے برطانوی وزیرداخلہ سویلا بریورمین کو برطرف کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا۔ ان کے علاوہ پانچ اپوزیشن جماعتوں نے بھی عوامی طور پرسویلا کو وزیرداخلہ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
فلسطینیوں سے اظہار نفرت پرشیڈو کابینہ کے وزیر پیٹ میک فیڈن نے سونک کو خط لکھ کر متنبہ کیا تھا کہ ’کچھ نہ کرنا‘ کمزوری کا مظاہرہ‘ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سیشن جج شاکر اللہ کی بازیابی، آئی جی پولیس سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کے معترف