لاک ڈاﺅن میں مزید نرمی کا فیصلہ کاروباری سرگرمیاں صرف ہفتہ اوراتواربند رہیں گی، مارکٹیں اور دکانیں شام 7بجے تک کھلی رہیں گی- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے میڈیا بریفنگ کا دوران بتایا کہ ہم بیک وقت دو محاذوں پر بر سر پیکار ہیں ،لوگوں کو کورونا وبا کے ساتھ ساتھ بھوک افلاس سے بھی بچانا ہے، ہمیں کورونا کے ساتھ زندہ رہنے کا ڈھنگ سیکھنا ہو گا.

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو درپیش مسائل کے پیش نظر لاک ڈاون میں مزید نرمیاں کی ہیں، اب بازار اور کاروبار ہفتے میں پانچ دن صبح سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی، ایس او پیز کے تحت انٹر سٹیز ٹرانسپورٹ کھولنے پر کام کر رہے ہیں، اس صورتحال میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نا گزیر ہے.

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عوام اپنی اور دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، تاجر برادری، کاروباری حضرات اور ٹرانسپورٹرز ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،ایس او پیز پر عملدرآمد کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متلقہ کاروبار کو دوبارہ بند کیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم جاری، مزید 31 فلسطینی شہید

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سیاحت کے شعبے کو بھی کھولنے کے لئے ایس او پیز بنا رہے ہیں،اورسیز پاکستانی ہمارے بھائی ہیں،کورونا کی وجہ سے انہیں درپیش مشکلات کا ہمیں احساس ہے،ان کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،خلیجی ممالک میں پھنسے خیبر پختونخوا کے شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے ہر سطح پر کو شیشیں ہو رہی ہیں.

تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ سرکاری اُمور اور دیگر معمولات زندگی کو چلائیں گے۔معاشرے کے کمزور طبقوں کو درپیش مسائل کے پیش نظر ہم کاروبار کو بند نہیں رکھ سکتے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ خود کو اور دوسروں کواس وباءسے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں وزیراعلیٰ.

ٹرانسپورٹرز ، تاجربرادری اور دیگر کاروباری حضرات سے درخواست ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری کر دہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ لاک ڈاﺅن میں مزید نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اب کاروبار زندگی ہفتے میں چار دن کی بجائے پانچ دن چلیں گی وزیراعلیٰ.

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام

ہیلتھ ایمرجنسی میں 10 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے،ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔

اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈنینس جاری کیا گیا ہے ۔ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی کوشش کرنے والوں کو اس قانون کے مطابق سخت سے سخت سزائیں دی جائیں گی ۔

فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جو ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ شہید ہوئے ہیں وہ ہمارے اصل ہیرو ہیں ، ہم اُن کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے وزیراعلیٰ