روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

ویب ڈیسک: روسی نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لئے گئے۔
اس حوالے سے روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت لینے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ روسی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ روسی نائب وزیر دفاع نے کس سے اور کتنی رشوت لی ہے۔
ذرائع کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ تیمور ایوانوف نے کم سے کم دس لاکھ روبل یعنی تیس لاکھ روپے رشوت لی ہے۔ اس جرم کی سزا 15 برس قید ہے۔

مزید پڑھیں:  جبالیہ میں حماس سے جھڑپ، 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی