سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار

ویب ڈیسک: ضع سوات میں پولیس کی اہم کارروائی، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص دھر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والے شخص دو مسلح ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
اس حوالے سے چار باغ پولیس کا کہنا ہے کہ سوات کے علاقے الہ آباد کا رہائشی عمر علی نامی شخص یونیورسٹی کے اندر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کے باعث 4 افراد ہلاک، بجلی کا نظام درہم برہم