خیبر پختونخوا کابینہ

خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل اور توسیع متوقع

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کابینہ میں بہت جلد رد و بدل اور توسیع متوقع ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے حالیہ ملاقات میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے کابینہ کے ارکان کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ ان کے سامنے رکھ دی۔
باخبر ذرائع کے مطابق خیبر پکتونخوا کابینہ میں چار سے پانچ معاونینِ خصوصی شامل کیے جائیں گے، ساتھ ہی ساتھ دو مشیر کارکردگی کی بنیاد پر فارغ بھی کیے جاسکتے ہیں۔
تمام وزرا اور مشیروں کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کی جائے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ کے ارکان کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور نے تین دن قبل سابق وزیر اعظم سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں انہوں نے پارٹی کے امور کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کابینہ کے ارکان کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلہ پر حملہ :1اہلکار ہلاک،4زخمی