پی ٹی آئی نے علی ظفر کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے بیرسٹر علی ظفر کو سینیٹ میں اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے چیئرمین سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کی بطور پارلیمانی رہنما تقرری کے نوٹیفکیشن کے اجرا کی سفارش کی ہے۔

مزید پڑھیں:  طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال