غزہ جنگ بندی تک ترکیہ کے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع

ویب ڈیسک: غزہ پر صیہونیوں کی جارحیت کے باعث ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے۔
اس حوالے سے ترکیہ کی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل نے ہر سو تباہی پھیلا رکھی ہے ۔ اس بدترین انسانی المیے کی وجہ سے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کئے جاتے ہیں اور اسرائیل سے کسی قسم کی درآمدات و برآمدات نہیں ہونگی۔
ترکیہ کی وزارت تجارت کی جانب سے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ ترکیہ کی جانب سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کے حوالے سے یہ اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب اسرائیلی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ ترکیہ اپنی بندرگاہیں اسرائیلی درآمدات و برآمدات کی ہینڈلنگ سے روک کر معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں خونخوار چیتے نکل آئے، انسانوں سمیت مال مویشی پر حملہ آور