غزہ میں مزید 24 فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں تیزی، غزہ میں مزید 24 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: ہر گزرتے دن کیساتھ اسرائیلی حملوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں مزید 24 فلسطینی شہید کر دیئے گئے جبکہ اس دوران سینکڑوں زفراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں صورتحال مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے، اسرائیلی کسی صورت جنگ سے باز آنے والے نہیں، اسرائیلی فورسز کی جانب سے رہائشیوں اور بے گھر فلسطینیوں پر بارود تواتر کے ساتھ برسایا جا رہا ہے،
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حملوں کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید جبکہ 110 سے زائد زخمی ہو گئے۔
فلسطینی علاقے دیر البلاح میں صیہونیوں نے گھروں اور خیموں پر بھی حملے کیے، اس دوران جہاں 3 فلسطینی شہید ہوئے وہیں 10 سے زائد زخمی بھی ہوگئے۔
غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں 6 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ بے گھر اور بے سروسامان فلسطینیوں کو سر چھپانے کی جگہ بھی میسر نہیں۔
اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں اسرائیلی زمینی و فضائی حملوں میں خاتون سمیت 3 فلسطینی شہید ہوئے۔
اس کے ساتھ ہی 7اکتوبر2023 سے جاری اس جنگ میں مجموعی طور پر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار کے قریب ہو گئی ہے جبکہ زِخمیوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حملوں میں‌ غزہ میں مزید 24 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے. اس دوران نہتے فلسطینیوں پر بے رحمی سے بموں کی بارش کر دی گئی، اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینیوں کے خیمے تک جلا دیئے گئے جن میں معصوم بچے تک دم توڑ گئے.
اس دوران جہاں آگ و خون کا کھیل جاری ہے وہیں اسرائیلی بربریت کی مثال قائم ہو گئی ہے، اب صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ ایک طرف امریکہ ثالثی کی بات کر کے جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہے تو دوسری طرف اسرائیل کسی بھی ثالث کو جوتے کی نوک پر رکھے اپنے جنگی جنون میں‌بدستور مبتلا چلا آ رہا ہے.

مزید پڑھیں:  جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل برداشت بھی کرسکیں، بیرسٹرسیف