الیکشن کمشنر سندھ سمیت تین افسران

الیکشن کمشنر سندھ سمیت تین افسران نااہلی اور بدنظمی پر معطل

ویب ڈیسک: نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت تین افسران معطل کر دیئے گئے، چیف الیکشن کمشنر نے ان تینوں افسران کو 120 دن کیلئے معطل کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
معطل افسران میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ، ڈائریکٹر ایڈمن و صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اظہر حسین ٹنواری اور الیکشن افسر کراچی خدا بخش شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تینوں افسران انکوائری مکمل ہونے اور مزید احکامات تک کراچی ہی میں رہیں گے، تاہم انہیں 120 دنوں کیلئے معطل کیا گیا ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کے معطل ہونے پر جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کو قائم مقام الیکشن کمشنر سندھ تعینات کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 17 ستمبر کی رات پپری کراچی میں سٹرانگ روم کے تالوں توڑ کر مختلف پولنگ سٹیشنز کے متعدد بیگز کو نقصان پہنچایا گیا ہے، اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نذر عباس، ڈائریکٹر وسیم احمد اور آر ای سی لاڑکانہ عبدالوحید شامل ہیں۔
نوٹفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی 3 دن میں تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ تب تک تینوں افسران کراچی ہی میں رہیں گے۔
یاد رہے کہ نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت تین افسران معطل کر دیئے گئے، چیف الیکشن کمشنر نے ان تینوں افسران کو 120 دن کیلئے معطل کیا ہے۔
جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 17 ستمبر کی رات پپری کراچی میں سٹرانگ روم کے تالوں توڑ کر مختلف پولنگ سٹیشنز کے متعدد بیگز کو نقصان پہنچایا گیا ہے، اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش