n00757494 b

میرانشاہ میں آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ میرانشاہ بازار کے دکانداروں میں معاوضے کے چیک تقسیم

میرانشاہ :آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ میرانشاہ بازار کے  دکانداروں میں  معاوضے کے چیک تقسیم شروع،تحصیل جرگہ ہال میں تقریب کا انعقاد، تقریب میں ایم پی اے میر کلام وزیر، ڈی سی شاہد علی خان، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور، اے ڈی سی دولت خان ، اے سی میرانشاہ فواد خٹک اور تحریک انصاف کے صدر نیک محمد نے شرکت کی،

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد

ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے کہا کہ بازار کے 6969 متاثرہ دکانداروں میں 5 ارب 76 کروڑ روپے تقسیم کئے جائینگے، متاثرہ دکانداروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، ایم پی اے میر کلام وزیر کے مطابق تاجر برادری کیلئے آج خوشی کا دن ھے معاوضے کی ادائیگی پر مطمئن ہوں،

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا

متاثرہ دکانداران نے کہا کہ وریفیکیش کمیٹی پر بعض دکانداروں کے تحفظات ہے، منظور شدہ رقم 14 لاکھ روپے کی بجائے 8 لاکھ روپے کی چیک دیا گیا ھے 6 کٹوتی ظلم ھے انصاف چاہتا ہوں، منظور شدہ رقم اور وریفیکیش کے بعد بھی آج چیک لیسٹ سے نام نکال کر محروم رہا. انصاف کا طلب گار ہو۔