210185 pakistanafghan 1310704736

افغانستان کی سرزمین سے ایک بارپھر پاکستانی سرزمین پر حملہ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی

باجوڑ:افغان صوبہ کنڑ سے پاکستان کے ضلع باجوڑ علاقہ کگہ گاوں پرمارٹرگولے سے حملہ، حملے کے نتیجے میں 22سالہ لڑکی زخمی، گھر تباہ، مال مویشی ہلاک پولیس ذرائع

ذرائع کے مطابق منگل کے دن ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند کے گاوں کگہ پر افغان صوبہ کنڑ سے مارٹر گولہ فائر ہوا جو مقامی آبادی پر جاگرا۔گولہ لطیف اللہ نامی شخص کے گھر پر گرنے سے 22سالہ لڑکی زخمی ہوگئی جبکہ گھرتباہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

حملے کے نتیجے میں گھر میں موجود مال مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے فوری امدادی کاروائی شروع کردی ہیں۔

پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

حملہ کیخلاف ماموند قبائل میں شدید اشتعال پایا جاتاہے اور قبائلی مشران نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قرار دیاہے۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین سے حملے رکوائے کیونکہ حملوں میں نہتے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایاجاتاہے۔ اور آئے روز افغان صوبہ کنڑ سے حملے ناقابل برداشت ہیں قبائلی مشران کا موقف

مزید پڑھیں:  پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلہ پر حملہ :1اہلکار ہلاک،4زخمی