mar

مردان میں ایٹا ٹیسٹ کے لیے سنٹر قائم نا کرنے پر طلباء و والدین کا احتجاج

ویب ڈیسک (مردان):مردان میں ایٹا ٹیسٹ کے لیے سنٹر قائم نا کرنے پر طلباء و والدین کا احتجاج،طلباء کا کہنا تھا کہ مردان صوبے کے دوسرے بڑے ضلع کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہورہا ہے عوامی نمائندے کہاں ہیں؟ مردان سنٹر نا ہونے سے تقریباً چھ ہزار طلبا متاثر ہونگے۔ مردان، ہری پور، ایبٹاباد، کوہاٹ اور بنوں میں سنٹر بنائے گئے ہیں مردان اور صوابی کو نظرانداز کیا گیا ہے، طلبا کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلی نوٹس لیں ضلع میں ایٹا سنٹر قائم کریں۔

مزید پڑھیں:  لوئردیر میں بارشوں نے تباہی مچا دی ،تجارتی مراکز میں پانی داخل