Islamia College 1

اسلامیہ کالج پشاور کے قائمقام وی سی ڈاکٹرنوشاد کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پشاور: گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کی زیرصدارت اسلامیہ کالج پشاور کی سینٹ کا گورنر ہاؤس میں خصوصی اجلاس

اجلاس میں جبری رخصت پربھجوائے گئے قائمقام وی سی اسلامیہ کالج ڈاکٹر نوشاداور مذکورہ کالج سے متعلق گورنرانسپکشن ٹیم کی انکوائریز رپورٹ پرتبادلہ خیال

اجلاس کاجی آئی ٹی انکوائریزرپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں قائمقام وی سی ڈاکٹرنوشاد کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ، ڈاکٹر نوشاد کو سینڈیکیٹ اجلاس کے ذریعے شوکاز نوٹس دیا جائے گا،اجلاس میں اسلامیہ کالج میں رجسٹرار، خزانچی، کنٹرولرامتحانات اور پرووسٹ کی آسامیوں کو مشتہرکرنے کا فیصلہ.

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

مذکورہ آسامیوں پرتعیناتی کا عمل تین مہینوں میں مکمل کیاجائیگا،آسامیاں مشتہرکرنے کامقصد مذکورہ آسامیوں پرٹیچنگ کیڈرکی بجائے انتظامی افسران کی تعیناتی مقصودہے، اسلامیہ کالج ایک تاریخی ادارہ ہے جس کی تعلیمی ساکھ ہرصورت برقراررکھی جائیگی،اپنے بچوں کے مستقبل اور تعلیمی معیار پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا.

مزید پڑھیں:  بیرسٹر سیف اپنی زبان کو لگام دیں ،عظمیٰ بخاری