ویب ڈیسک (اسلام آباد)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز جسٹس بابر ستاراورجسٹس طارق محمود جہانگیری نے بطور ایڈیشنل جج عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےدونوں ایڈیشنل ججز سےحلف لیا،دونوں ایڈیشنل ججز کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے ایک سال کی مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بابر ستار اور طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا۔ججز کے تقررکے لیے بنی پارلیمانی کمیٹی نے 21 دسمبر کو بابر ستاراور طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔