ECP 620x330 1

خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل

ویب ڈیسک(پشاور): خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے ،این اے کرم 45 کرم میں رسول گل کے کاغذات مسترد کر دئیے گئے۔

سہیل احمد ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 63 نوشہرہ کے تمام امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیئے گئے ہیں، کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں ،11جنوری2021 تک داخل کی جاسکیں گی الیکشن کمیشن نے جسٹس سید محمد عتیق شاہ کو اپیلٹ ٹرائیبونل مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اپیلیٹ ٹریبونل ان اپیلوں پر فیصلہ 18جنوری تک کرکے امیدواروں کی فہرست جاری کرے گی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی20جنوری تک واپس لے سکیں گے
20 جنوری کوحتمی فہرست اور21جنوری کو اُمیدواروں کو نشانات الاٹ کئے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر

پی کے 63 نوشہرہ کے لئے 10 اور این اے 45 کرم کے لئے 28 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے۔