حکمرانوں کا بےنقاب ہونا میری کرپشن کیخلاف 24 سالہ جدوجہد ہے۔وزیراعظم

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کا باربار بے نقاب ہونا میری کرپشن کے خلاف 24 سالہ جدوجہد ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاناما پیپرز نے پاکستان کےامیرحکمرانوں کو بے نقاب کیا تھا، اشرافیہ نے بعد میں این آر او کا سہارا لیا اور این آر او کی وجہ سے اشرافیہ نے لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ فراہم کیا، اشرافیہ نے بیرون ملک میں غیرقانونی اثاثے بنانے کےلیے منی لانڈرنگ کی۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب براڈ شیٹ معاملے پر امیرحکمران دوبارہ بے نقاب ہوئے ہے، براڈ شیٹ کی وجہ سے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سامنے آئی، حکمرانوں کا بار بار بے نقاب ہونا میری کرپشن کے خلاف 24 سالہ جدوجہد ہے، یہ امیر حکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

اشرافیہ نے نہ صرف قوم کی دولت کو لوٹا بلکہ ان کے ٹیکس کی رقم بھی لوٹی، این آر او کی وجہ سے لوٹی رقم ضائع ہوگئی، کرپشن کے یہ تمام انکشافات ابھی تو صرف آغاز ہیں، ہم براٹ شیٹ کے معاملے میں مکمل شفاف تحقیقات چاہتے ہیں اور یہ جاننا چاہتے ہیں براڈ شیٹ کو مزید تحقیقات سے کس نے روکا۔