معاون خصوصی کامران بنگش کا قبائلی ضلع خیبر میں کالجوں کا دورہ

ویب ڈیسک(پشاور): معاون خصوصی نے قبائلی ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں واقع کالجوں کا دورہ کیا ایم پی اے باڑہ شفیق آفریدی، ڈائریکٹر کالجز بھی معاون خصوصی کے ہمراہ تھے۔

گورنمنٹ ڈگری کالج کوہ شیر حیدر آمد، پرنسپل اور فیکلٹی سے ملاقات کی اورڈوگرہ میں زیر تعمیر گرلز کالج کی تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔

معاون خصوصی نے تحصیل باڑہ میں مزید کالجوں کی تعمیر سے متعلق محکمہ اعلی تعلیم کو ہدایات جاری کیں،اور آئندہ تعلیمی سال سے فاٹا کے مختلف کالجز میں سیکنڈ شفٹ کلاسز کا اعلان کیاسیکنڈ شفٹ کلاسز سے قبائلی اضلاع میں طلبا کو گھر کی دہلیز پر تعلیمی سہولیات مہیا ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان: مقامی افراد پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر دھاوا، متعدد زخمی

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے کالجوں میں اساتذہ کی کمی کو فی الفور پورا کرنے کیلئے 372 ملین روپے خرچ کئے جارہے ہیں،طلبا و طالبات کی مالی اعانت کیلئے 1700 ملین کے سکالرشپ دئے جارہے ہیں۔بی ایس پروگرام متعارف کرانے کیلئے 106 ملین روپے خرچ کئے جارہے ہیں،ایسو ایٹ ڈگری پروگرام بندوبستی علاقوں سمیت قبائلی اضلاع میں بھی شروع ہوچکا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ایٹا مالی اخراجات اور سسٹم اپ گریڈیشن پر خودکارانداز میں کام کررہاہے، مزمل اسلم