429925 22402905

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکرانے کی مخالفت کردی

ویب ڈیسک(اسلام آباد ): الیکشن کمیشن نےسینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانےکی مخالفت کردی اور کہا آئین میں صرف وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کے انتخابات کو ہی اوپن کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ، جس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

الیکشن کمیشن نے جواب میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کےتحت ہی ہوتے ہیں، آئین کے آرٹیکلز 59، 219 اور 224 میں سینیٹ انتخابات کا ذکر ہے، آرٹیکل 226 سےواضح ہےوزیراعظم،وزیراعلیٰ کےسواالیکشن خفیہ رائے شماری سے ہوں گے۔

جواب میں الیکشن کمیشن نے بھارتی آئین کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آئین میں خفیہ بیلٹ کاذکر موجود نہیں ، بھارتی عدالتوں نے آئین میں خفیہ بیلٹ کا ذکر نہ ہونے پر انحصار کیا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آئین میں کل 15 انتخابات کا ذکر ہے ، آئین پاکستان اوپن بیلٹ کی اجازت نہیں دیتا، آئین میں صرف وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کے انتخابات کوہی اوپن کیا گیا ہے، ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی کی ترجیحات کوظاہرنہیں کیاجاسکتا۔