bangsh 1

محکمہ سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا نے ای آفس سسٹم متعارف کرادیا

ویب ڈیسک (پشاور): ڈیجییٹل خیبرپختونخوا کی جانب قدم، محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا نے ای آفس سسٹم متعارف کرادیا، ای آفس سسٹم پہلے مرحلے میں محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا میں لانچ کر دیا گیا، ای آفس سسٹم وزیراعظم عمران خان کے ڈیجییٹل پاکستان ویژن کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ سرکاری دفاتر کے اُمور کو پیپرلیس بنانے اور شفافیت لانے کے لیے ای آفس سسٹم متعارف کیا گیا جس کو پہلے مرحلے میں محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا میں لانچ کر دیا گیا، اگلے مرحلے میں تمام سرکاری دفاتر میں یہ سسٹم متعارف کیا جائے گا اور دفتری امور کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جا رہا ہے، ای آفس سسٹم سے دفتری امور تیزی سے نمٹائے جائیں گے، سمریاں بھی آن لائن بھیجی جائیں گی، ای آفس سسٹم کے نفاذ سے ادارہ جاتی اصلاحات میں سہولت ہو گی اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی.

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم

ضیاء اللہ بنگش نے مزید کہا کہ ای آفس سسٹم کے ڈیش بورڈز مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا اور سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کے پاس بھی دستیاب ہونگے اور مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا اور سیکرٹری جب چاہیں گے خود ذاتی طور پر بھی کمپیوٹر کے ڈیش بورڈ پر موجودہ اس سسٹم کے ذریعے محکمے کے کسی بھی فیصلے پر عملدرآمد کا رئیل ٹائم بنیادوں پر اسٹیٹس چیک کر سکیں، محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا نے ای آفس کے ذریعے کارکردگی اور شفافیت کو بڑھانے کے لئے تمام سرکاری دفاتر کی کمپیوٹرائزیشن کا آغاز کیا، ای آفس سسٹم کا مقصد خیبرپختونخوا کے تمام محکموں / منسلک محکموں / ڈائریکٹوریٹ اور خود مختار اداروں میں پیپر لیس فائل سسٹم کو نافذ کرنا ہے تا کہ روایتی فائل سسٹم کو ای آفس سسٹم سے تبدیل کیا جاسکے، ای آفس ایک الیکٹرانک فائل سسٹم ہے جو سرکاری دفاتر میں روایتی فائل سسٹم کو ای فائل سسٹم / پیپرلیس ماحول میں بدل دیتا ہے، ای آفس سسٹم کی کامیابی دیگر محکموں کے لئے ایک اچھی مثال ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع