.jpg

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر، بجلی ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

ویب ڈیسک (اسلام آباد):مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بُری خبر، سی پی پی اے کی بجلی ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست، سی پی پی اے نے درخواست دسمبر 2020 کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے،

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر27 جنوری کو سماعت کرے گا،سی پی پی اے نے کہا کہ دسمبر میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 6 روپے 26 پیسے رہی، بجلی کی فیول لاگت ریفرنس پرائس کا تخمینہ 4 روپے 46 پیسے لگایا گیا۔

مزید پڑھیں:  ایران سے سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل، مکانات منہدم، 8 افراد جاں بحق