39 16

حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی

ویب ڈیسک (اسلام آباد) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی۔تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لے لی تاہم سپریم کورٹ نے حمز شہباز شریف کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

مزید پڑھیں:  اتحاد کسی ادارے کیخلاف نہیں بنایا، اپوزیشن گرینڈ الائنس

اس سے قبل سماعت کے دوران جسٹس سردارطارق نے کہا کہ حمزہ شہباز درخواست واپس لیں گے یا پیروی کرنا چاہیں گے؟ ہارڈشپ کی بنیاد پرہائی کورٹ میں کیس کیا ہی نہیں گیا۔ جسٹس یحیحی آفریدی نے کہا کہ جو نقطہ ہائی کورٹ میں نہیں لیا گیا وہ براہ راست سپریم کورٹ میں نہیں لیا جا سکتا، احتساب عدالت کی رپورٹ کے بعد مناسب ہوگا ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔
وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ کسی کوغیرمعینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھا جا سکتا، ضمانت کیلئے رجوع کیا توحمزہ کیخلاف ریفرنس دائرنہیں ہوا تھا، الزام 7 ارب کا تھا ریفرنس 53 کروڑ کا دائرہوا، ریفرنس فائل ہونے کے بعد کیس بہترہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد