WhatsApp Image 2020 12 08 at 10.48.36 PM

قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی،چیف جسٹس نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولیات کی عدم دستیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سابق فاٹا کے علاقوں میں انٹرنیٹ کی بندش کی کوئی مناسب وجوہات نہیں،پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے انٹرنیٹ بندش پر نظر ثانی کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

سابق فاٹا کے علاقوں میں انٹرنیٹ بندش سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کی گئی،عدالت کاکہناہے کہ ان علاقوں میں عوام اور فوج کی قربانیوں کے باعث امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی، معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، سیکرٹری داخلہ اس معاملے کو وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کریں،امید کرتے ہیں کہ سیکرٹری داخلہ آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے ، مزید سماعت 22فروری کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی