صو بے کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورابرآلود رہنے کا امکان

ویب ڈیسک (پشاور)صو بے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور ابرآلود رہنے کا امکان ہے،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مہمند، خیبر، کوہاٹ میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کیخلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے مقرر

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اورکزئی اور ہنگو کے اضلاع میں چند ایک مقامات پر بھی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران کہی پر بھی بارش نہیں ہوئی،پشاور میں درجہ حرارت 4 چترال اور مالم جبہ منفی 2 ،پارا چنار میں منفی چار جبکہ کالام میں منفی پانچ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغستان میں طلباء کی معاونت کی ہدایت