1 7

پاکستان اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ویب ڈیسک(راولپنڈی):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج اردن کی مسلح افواج کے ساتھ دفاع و سیکیورٹی تعاون کا فروغ چاہتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد کی ملاقات ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملاقات میں ملاقات میں پیشہ وارانہ امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ میجر جنرل یوسف احمد نے پاک فوج کے پروفیشنلزم اور علاقائی امن کے لیئے مسلسل کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27اپریل کو پیش کرنے کا حکم

اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے جبکہ پاک فوج اردن کی مسلح افواج کے ساتھ دفاع و سیکیورٹی تعاون کا فروغ چاہتی ہے۔