ecc 5

یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ مہنگی کرنے کی سمری ای سی سی اجلاس میں پیش

ویب ڈیسک (اسلام اباد ) : وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس جاری ہے ، ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداور کی سمری کا جائزہ لیا جا رہا ہے، وزیر اعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا, چینی, گھی مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،

وزارت خزانہ نے وزیراعظم پیکچ کے تحت چیزیں مہنگی کرنے کی حمایت کی ہے ، وزارت خزانہ کی تجویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی, آٹا, گھی مہنگا کیا جائے ، اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سیل پرائس فیکس رکھنے کا طریقہ کار ختم کیا جائے ، اشیاء پر فی آئٹم سبسڈی کا تعین کیا جائے ، مارکیٹ میں قیمتیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سیل پرائس ایڈجسٹ کی جائے ، یوٹیلیٹی اسٹورز کی خصوصی کمیٹی یا بورڈ سیل پرائس ایڈجسٹ کرے ،

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی
مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پیکچ کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی,آٹا, گھی مہنگا کرنے کی تجویز ہے ، وزارت صنعت و پیداوار نے سمری ای سی سی کو بھجوا رکھی ہے ۔