ہماری جنگ حکومت کے ساتھ ہے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ نہیں – مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک: (پشاور) پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن میں اضافہ ہواہے،براڈ شیٹ نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھولاہے، ملک کو مالی نقصان کس نے پہنچایا،ذمہ دار یہی حکومت ہے.

ان کہنا تھا کہ ملک میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ،ملک میں ہر شعبہ زندگی حکومت کی ناہلی سے متاثر ہے،اگر اس ملک کو بچانا ہے تو اس حکومت سے نجات دلانا اہم ہے،پی ڈی ایم متحدہے،اختلاف اور اختلاف رائے ہوتاہے،5فروری کو مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے، 9فروری کو حیدرآبادمیں کامیاب جلسہ کریں گے.

مزید پڑھیں:  پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانےکیلئے کوشاں ہیں، پاکستانی سفیر

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران بےوقوف تھے اور ایسے ہی احمق رہیں گے،مولانا شیرانی جماعت کاحصہ اب نہیں رہے ہیں ،تبصرہ مناسب نہیں،سینیٹ انتخابات کے لیے ہمیں حکمت عملی طے کرنی ہوگی،ہم نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیاتو وہ بھی ان نااہلوں سے بھرجائے گا،اگر استعفےآجاتےہیں،سندھ اسمبلی ٹوٹ جاتی ہےتوسینیٹ الیکشن نہیں ہوسکےگا.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغستان میں طلباء کی معاونت کی ہدایت