rubina khalid 1 2

نا اہل حکومت کی صفوں میں انتشار شروع ہو گیا،سینٹر روبینہ خالد

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان پیپلز پارٹی کے پی کے سیکرٹری اطلاعات و سینٹر روبینہ خالد کا پرویز خٹک کے بیانات پر ردعمل سامنے آگیا

،سینٹر روبینہ خالد نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز خٹک کے بیانات ظاہر کر رہے ہیں کہ نا اہل حکومت کی صفوں میں انتشار شروع ہو گیا ہے ،کٹھ پتلی حکمرانوں کے اقتدارکا وقت ختم ہو رہاہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں بار بارڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد

انہوں کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں اختلافات کی افواہیں اڑانے والوں کی اپنی حکومت میں اختلافات شروع ہو گئے ہیں حکمران جماعت چوں چوں کا مربہ تھی جو اب جلد ختم ہو جائے گی، فصلی بٹیرے اب اگلی جماعتوں میں اڑان بھرنے کو تیار ہو چکے ہیں ۔وزرا کے مایوسی والے بیانات ظاہر کر رہے ہیں کے ان کے اقتدار کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے پی ڈی ایم جلد اس نا اہل کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجے گی ۔

مزید پڑھیں:  امریکا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی