544444444 scaled

خواتین پر پولیس تشدد واقعہ:وزیر اعلیٰ اور آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک (پشاور)سوات میں پولیس کا چوری کے الزام میں گرفتار خواتین پر تشدد کا واقعہ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس نوٹس لے لیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس کو واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات کر دئیے۔ واقعے کی تمام پہلوں سے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ پولیس کی طرف سے خواتین پر سر عام تشدد کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، واقعے میں ملوث اہلکاروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی، کسی کو بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

مزید پڑھیں:  برازیل میں بارش و سیلاب نے تباہی مچا دی ،78افراد ہلاک

واقعہ میں ملوث ایس ایچ او معطل تین پولیس اہلکاروں کو گرفتارکر لیا گیا۔ آئی جی کے پی ڈاکٹر ثنااللہ کا کہنا تھا کہ خواتین کی عزت اہم ہیں خواتین نے چوری کی تو اس کی تفشیش جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون اپنے ہاتھ میںلینے کو کسی کی اجازت نہیں ۔جو بھی ملوث ہوگا سحت سزا دی جائی گی۔ڈاکٹر ثنااللہ ڈی ائی جی سوات اور ڈی پی او خود اس واقعہ کی تفیش کرینگے اور میں حود نگرانی کررہا ہوں

مزید پڑھیں:  معاشی استحکام کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے،وزیر خزانہ