kth hosp

کے ٹی ایچ سے 800 سرکاری ملازمین کے نکالنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس خیبر پختونخواہ

ویب ڈیسک (پشاور):گرینڈ ہیلتھ الائنس خیبر پختونخواہ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے 800 سرکاری ملازمین کے نکالنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، 7 افراد کو آکسیجن نہ ملنے سے ہلاکت کی زمہ دار بورڈ اف گورنرز اور انتظامی زمہ داروں کو فی الفور برطرف کیا جائے۔

اس نوٹیفیکشن مین ایم ٹی ائی ایکٹ کے جس سیکشن کا حوالہ دیا گیا ہے وہ آئندہ انے والے سول سرونٹس پر لاگو ہو گا نہ کہ موجودہ کام کرنے والے سول سرونٹس پر، انتظامی نااہلی کی وجہ سے میڈیکل ڈائریکٹر کے عہدے سے سزا یافتہ شخص کو ہسپتال ڈائریکٹر کی تعیناتی بورڈ اف گورنرز کی نااہلی کا واضع ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی بنی گالا آمد ، بشریٰ بی بی سے ملاقات

کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود سول سرونٹس کے خلاف انتقامی کاروا یاں کسی صورت قبول نہیں، سیاسی اور زاتی پسند کی بجائے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کیلئے میرٹ پر بورڈ اف گورنرز کی تعیناتی کیلئے اشتہار کے ذریعے میرٹ پر اہل لوگوں کو تعینات کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  یمنی حوثی گروپ کا بحری جہازوں کیخلاف نئی کارروائی کا اعلان

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی تمام انتظامیہ کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے، اس نوٹیفیکشن کوفی الفور واپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کرین گے۔