0040017b 2010 48f3 99ba 8e26a92f84b7

پشاور:حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں آج سے کرونا ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا

ویب ڈیسک (پشاور)حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے آج سے کرونا وائرس سے بچا کی ویکسینیشن کا آغاز کر دیا ہے۔ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد اکبر نے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیاروزانہ کی بنیاد پر ہسپتال کے 50 سٹاف ممبرز کو ویکسینیشن سے مستفید کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حکومت کا الجزیرہ ٹی وی کو بند کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق ویکسینیشن کا آغاز گیسٹرو کے پروفیسر ڈاکٹر خالد حمید اور ڈائریکٹر نرسنگ اول خان سے ہوا۔تمام انتظامات ڈائریکٹرز کی نگرانی میں کیے گئے۔ویکسینیشن کیلئے صبح 9 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کا ٹائم مختص کیا گیا ہے۔الحمدللہ کسی بھی سٹاف ممبرز کو کوئی ری ایکشن کی شکایت نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  معاشی استحکام کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے،وزیر خزانہ