cm kpk 1

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت میں کالام کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے پر جائزہ اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور): صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ صوبائی حکومت کا ایک اور اہم قدم، کالام میں بین الاقوامی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار، 120 کنال رقبے پر محیط کالام کرکٹ سٹیڈیم کا یہ منصوبہ 358 ملین روپے کی تخمینہ لاگت سے دوسال کے عرصے میں مکمل کیا جا ئیگا، سٹیڈیم میں دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کے علاوہ بیک وقت چھ ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہوگی، مجوزہ اسٹیڈیم کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس کے زیادہ تر تعمیراتی کام میں کنکریٹ کی جگہ مصنوعی لکڑی استعمال کی جائے گی تاکہ کالام کے قدرتی حسن کو بحال رکھا جا سکے.

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر دوسری فتح حاصل کرلی

وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت میں کالام کرکٹ اسٹیڈیم کے مجوزہ منصوبے پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس، وزیراعلیٰ نے مجوزہ ڈیزائن کی اصولی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو منصوبے پربروقت عملی کام شروع کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی، سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت، کالام میں کرکٹ سٹیڈیم کے قیام اور کھیلوں کے دیگر منصوبوں کے لئے چھ سو کنال سے زائد اراضی دستیاب ہے، کرکٹ سٹیڈیم کے لئے صرف 120 ایکڑ اراضی درکار ہے.

مزید پڑھیں:  کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، خیبرپختونخوا اپنی پائی پائی وصول کریگا، مزمل اسلم

وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ باقی ماندہ اراضی پر ایک فٹبال گراونڈ اور بڑا پارک تعمیر کرنے کے لئے منصوبہ تیار کیا جائے، مذکورہ اراضی پر کرکٹ سٹیڈیم، فٹبال گراونڈ اور پارکس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ خاطر خواہ رقبے پر شجرکاری کا بھی انتظام کیا جائے، علاقے کے قدرتی حسن میں مزید اضافہ کرکے وہاں پر ایکو ٹوارزم کو بھی فروغ دیا جاسکے، موجودہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے.