پشاور:مرغی کی قیمتوں کو پرلگ گئے، شہری اوردکاندار پریشان

ویب ڈیسک(پشاور) پشاورميں چکن کی قيمت آسمان کو چھورہی ہے، ایک ماہ کے ددوران چکن کی قیمتوں میں 30سے 40روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پشاور میں مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا جا سکا، ایک ماہ کے دوران قیمتوں میں 30 سے 40 روپے کا اضافہ ہو گیا، فی کلو مرغی 226 روپے کی ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کا احتجاجی دھرنا ختم

چکن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہری بھی پریشان ہیں، کہتے ہیں ایک طرف دیگر اشیائے خورونوش کے نرخ بڑھ رہے ہیں تو وہیں مرغی کی خریداری بھی قوت سے باہر ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی واقعات، صوبائی وزیر مذہبی امور عدنان قادری کی ضمانت خارج