سیکورٹی فورس کی پشاورائرپورٹ پرکارروائی،5 کلوگرام منشیات برآمد

ویب ڈیسک(پشاور)ائرپورٹس سیکورٹی فورس نے پشاورائرپورٹ پر کارروائی کی،قطر جانے والے مسافر سے پانچ کروڑ روپے مالیت کی تقریبا 5 کلو گرام منشیات برآمد۔

مزید پڑھیں:  تھانہ متنی پولیس کی اہم کارروائی، اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

ذرائع کے مطابق قطرائرویز کی پرواز نمبر601 کے مسافر حضرت رحمان نے منشیات کو مہارت سے کپڑوں کے ساتھ نتھی کر رکھا تھا ،ملزم کو مذید کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کرغزستان میں پاکستانی طلباء کیساتھ کھڑی ہے