psl 2021

پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈسیک: پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا،علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف پی ایس ایل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل سات ارکان بھی لیگ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

افتتاحی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، روشن ماہنامہ اس روز میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے پی ایس ایل 2021 کے میچز 20 فروری سے22 مارچ تک جاری رہیں گے، ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔