57504126 2332771266960956 4876815728293969920 n

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا عبدالخبیر کی پریس کانفرنس

ویب ڈیسک (پشاور): مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا عبدالخبیر کی پریس کانفرنس، تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام کو اعتماد میں لیا گیا ہے، دورے پشاور کے موقع پر وزیراعلی محمود خان اور دیگر اکابرین سے بھی ملاقات ہوئی ہے، جو ذمہ داری حکومت نے دی ہے اس کو بہتر انداز میں نبھا سکوں، افہام و تفہیم کی فضا کی ضرورت ہے، وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے کیس میں وزیراعلیٰ اور سپیکر سے جواب طلب

موجودہ حالات میں یک جہتی اہم ضرورت ہے، اتفاق و اتحاد سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائے گیں، فوج پر ہمیں فخر ہے، فوج نے شہادتیں دے کر امن قائم کیا ہے، سندھ، پنجاب کے بعد بلوچستان کا بھی دورہ کرونگا، علماء کرام کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رہے گا، شرعی شہادتوں کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں، محکمہ موسمیات اور جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ حاصل کرینگے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوامیں میٹرک امتحانات کی شفافیت کیخلاف پروپگنڈا گمراہ کن قرار