imran khan 28

وزیراعظم عمران خان کا کل لاہورکا دورہ متوقع

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کل دورہ لاہورمتوقع کیا جارہا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ہوگی جبکہ ایوان وزیر اعلی میں مختلف اجلاسوں کی بھی صدارت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب میں سینیٹ انتخاب کی تیاریوں، اتحادیوں سے مشاورت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیں گے اور اسکے علاوہ صوبے کے متعدد امور پر بھی مشاورت ہو گی۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

علاوہ ازیں وزیراعظم سے سینئر پارٹی رہنما اور اہم وزراء بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ لاہور میں والٹن پر سنٹرل بزنس ڈسڑکٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔