Untitled 1 162

الیکشن کمیشن:شہباز شریف کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک (اسلام آباد): الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی، ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی طرف سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی، شہباز شریف نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ لاہورمیں پول کرنے کی درخواست کی تھی، قومی اسمبلی کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں، قومی اسمبلی کے دیگراسیرارکان بھی قومی اسمبلی ہال میں ہی ووٹ پول کریں گے۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
مزید پڑھیں:  آئین میں واضح ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کریگی،عمرایوب

ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی اسیر ارکان کے پروڈکشن آرڈرجاری کرچکا ہے، اسیر ارکان کو سینیٹ کے الیکشن کیلئے 2 مارچ کی رات کو پارلیمنٹ لاجز لایا جائےگا۔