بونیر:عوام کی ایم پی اے اورایم این اے سےاپنےگاؤں نہ آنےکی اپیل

ویب ڈیسک(بونیر): بونیر کی تحصیل خدوخیل کے سروائی یونین کونسل غازی کوٹ کے عوام نے ایم پی اے اور ایم این اے سے اپنے گاؤں نہ آنے کی اپیل کردی ہے ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ایم پی اے اور ایم این اے کو ووٹ اس لئے دیا تھا کہ علاقے کی ترقی کے لئے کام کریں،یہ تو صرف فوتگی اور شادی کی تقریبات میں نظر آتے ہیں۔گاؤں کی کئی کلومیٹر سڑک ہم نے چندوں پر بنائی ہے سکول میں اساتذہ ڈیوٹیاں نہیں کرتے علاقے میں صاف پانی موجود نہیں ہے، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے۔

مزید پڑھیں:  شدید گرمی کے بعد ایک مرتبہ پھر بارش کی پیشگوئی ، جھکڑ چلنے کا بھی امکان
مزید پڑھیں:  کرغزستان میں پاکستانیوں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت ہے، مولانا نسیم علی شاہ

غازی کوٹ کی عوام کا کہنا ہےکہ آئندہ کسی کو بھی ووٹ نہیں دینگے۔