download 3 12

پشاورغربی تھانہ شاہ زیب آفریدی واقعےکیخلاف آفریدی اقوام کااحتجاجی دھرنا

ویب ڈیسک(خیبر)باڑہ چوک میں پشاور غربی تھانہ میں جاں بحق 14 سالہ شاہ زیب آفریدی واقعے کے خلاف سیاسی اتحاد اور آفریدی اقوام نے احتجاجی دھرنا دیا۔

دھرنا سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما، قومی مشران اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نے باڑہ مین روڈ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کرکے متعلقہ ایس ایچ دوست محمد اور پشاور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم

مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے انصاف کی حکومت میں بے انصافی اور ظلم نامنظور ہے۔ 18 سال سے کم عمر شخص کو حوالات میں بند کرنا قانوناً جرم ہے14 سالہ طالبعلم شاہ زیب کو کس قانون کے تحت حوالات میں بند کیا گیا شاہ زیب آفریدی کی جسم پر تشدد اور زخم کے گہرے نشانات تھے تھانہ میں کمیرے کی مانیٹرنگ کیوں نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:  مردان میں گھر کے اندر فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد قتل

مظاہرین نےمتعلقہ ایس ایچ او دوست محمد پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ زیب آفریدی خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا مطالبات ماننے تک احتجاجی دھرنا جاری رہیگا ۔