7 11

بنوں:تحریک طالبان کا اہم کمانڈر اقبال عرف بالی کھیارہ افغانستان میں مارا گیا

ویب ڈیسک (بنوں):تحریک طالبان کا اہم کمانڈر اقبال عرف بالی کھیارہ افغانستان میں مارا گیا، اقبال عرف بالی کھیارہ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصيل پروآ سے ہے، دہشت گردی سمیت سکیورٹی اداروں پر حملوں میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا، افغانستان کے صوبہ برمل میں ایک کارروائی کے دوران مارا گیا، اہم کمانڈر سی ٹی ڈی پنجاب، بنوں، ملتان، ڈی آئی خان، پشاور اور سی ٹی ڈی ٹانک کو مطلوب تھا،پاکستانی حکومت نے مطلوب دہشتگرد کے سر کی قیمت دو کروڑ مقرر کی تھی، مطلوبہ دہشت گرد پاکستان میں سری لنکا ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھا، اقبال بالی کھیارہ عرف شانی ٹی ٹی پی کا ایک اہم کمانڈروں میں شمار ہوتا تھا۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کو خط ،یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی عدم تعیناتی کی نشاندہی