micro lock down 2

کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات کے باعث مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری

ویب ڈیسک (پشاور): کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات کے باعث مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری، صوبائی دارلحکومت کے علاقوں میں آج 17 مارچ بوقت شام 6 بجے سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔

وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں اور چھوٹے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے، مائیکرو سمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا، ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی، علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں، خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور