350px Supreme Court of Pakistan Islamabad by Usman Ghani 1

این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کیخلاف سماعت آج ہوگی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کیخلاف کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا ملک بھر میں تحاوزات ختم کرنے کا حکم

ڈی جی الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں فاشسٹ ذہنیت کی عکاسی ہے،رانا تنویر