931a1929 22fe 4d01 96fb 04380c0da482

17 سال بعدسوات کےسیدوشریف ایئرپورٹ پرپہلی پروازجمعہ کولینڈکرےگی

ویب ڈیسک (اسلام آباد) وفاقی وزیر مراد سعید سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ پر پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ علاقائی سیاحت کے فروغ کیلئے خوش آئند قرار ددیتے ہوئے کہا 17 سال بعد علاقے کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر خوشی ہے۔

تفصیلات کے مچابق وفاقی وزیر مراد سعید سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی ملاقات ہوئی ، جس میں ارشد ملک نے بتایا 17 سال بعد سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ پر پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ، اس سلسلے میں انتظامات مکمل ہیں ، پہلی پرواز جمعہ کو سیدو شریف ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم

وفاقی وزیر مراد سعید نے فیصلہ علاقائی سیاحت کے فروغ کیلئےخوش آئندقرار دےدیا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن کے رہائشیوں کیلئے انٹرنیشنل پروازوں کی بھی خوشخبری سنائی۔

مراد سعید نے کہا پہلے مرحلے میں ڈومیسٹک دوسرےمیں عالمی پروازوں کاآغاز کریں گے، عالمی پروازوں سےقبل ائیرپورٹ کوعالمی معیارکےمطابق توسیع دی جائے گی ، فیصلے سے علاقائی سیاحت کو زبردست فائدہ ،سیاحوں کو سہولت ملے گی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کےتحت آسان رابطوں کافروغ ناگزیر تھا،سی ای او پی آئی اےارشد ملک اور وزیر ہوا بازی غلام سرور کاشکرگزارہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 17سال بعد علاقے کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر خوشی ہے، یہ سوات کے عوام کیلئے تاریخی اور یادگار موقع ہو گا۔