8eb90138657c313fc36e57b0e4035f5b XL

جعلی اکانٹ کیس :آصف زرداری اور فریال تالپور اور دیگر کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

ویب ڈیسک (اسلام آباد)احتساب عدالت اسلام آبادمیں جعلی اکانٹ کیس، سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی،سماعت سے پہلے ملزمان کی حاضری لگائی گئی،سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکر دی ،سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، حسین لوائی اور دیگر کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکر لی گئی ،

اس حوالے سے وکیل نے صفائی میں کہا کہ اس عدالت میں ایک نئی رویش اختیار کی جا رہی ہے،عدالت میں کچن کی طرح کا ماحول بنا ہوا ہے،نیب کبھی ایک کا بیان ریکارڈ کراتے کبھی دوسرے کا،انہوں نے کہا کہ آپ کا کیا مطلب کہ عدالت کچن بنی ہوئی ہے،جج کا استفساراگر آپ کو اعتماد ہے تو پھر کیا مثلہ ہے، کیا آپ کو یہ کچن لگ رہا ہے،میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں،وکیلسپریم کورٹ کے آرڈر ہیں کہ روزانا کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہیے،

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور شدت پسند ذہنیت کے مالک ہیں،عظمیٰ بخاری

انہوں نے مزید کہا کہ میری عدالت میں 39 کیسز ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر نہیں لگائیے جاسکتے،ہم دو یا تین کیسز روز کی بنیاد پر لگاتے ہیں،ہر کیس میں گواہ اتنے ہیں کہ دوسرے کیس کا وقت نہیں رہتا،کرپشن کیسز اور جس میں ڈاریکشن ہیں اس کو روز کی بنیاد پر کرنے کی کوشش کرتے ہیں،اگر کوئی ایک مہینے کے لیے بیمار ہے تو ایک مہینے کی تاریخ دیں،کوئی شک ہے آپ کو عدالت میں تو آپ چینج کر سکتے ہیں،میں ابھی بھی وکالات کا طالب علم ہوں،عدالت میں کچن کا لفظ استعمال کرنے کی کیا وجہ تھی،یہ انتہائی غلط بات ہے کہ ایک وکیل عدالت کو کچن کہ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار