WPK PAK SUPREME COURT 1558944871818 16af85af58d large

‏سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آبادکیلئےآئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججزروسٹرجاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیاگیا،آئندہ ہفتے پانچ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بینچ ایک چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا،بینچ دو میں جسٹس مشیر عالم،جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں،بینچ تین جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا، بینچ چار میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود شامل ہیں،بینچ پانچ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا اصل چہرہ قوم کو دکھانے کی ضرورت ہے،جاوید لطیف