doctor dies of corona virus 1

خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 21 افراد جان بحق۔ 1044 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور):خیبرپختونخوا میں کورونا کے وار میں تیزی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 21 افراد جان بحق،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2363 ہوگئی، صوبے میں ریکارڈ 1044 نئے متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 88099 ہوگئی ہے، ضلع پشاور سے 13، مردان 3 ,باجوڑ 2 , ایبٹ اباد, کوہاٹ اور صوابی میں ایک ایک مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا سے 408 صحت یاب ہونے ہیں،صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 76640ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملے جاری ،مزید 32فلسطینی شہید ہوگئے