555 6 scaled

پشاور:خواجہ سرا کو اغوا کر کے جنسی تشدد اور نقدی چھینے والے چار ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور)خواجہ سرا صدام عرف سویٹی کو اغوا کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ملزمان نے خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ملزمان نے مبینہ طور پر خواجہ پر جنسی تشدد کی ویڈیوز بھی بنائی تھی

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان نے جنسی تشدد کے بعد خواجہ سرا کے بال بھی کاٹے ہیں۔ملزمان نے گزشتہ شب میوزیکل پروگرام سے واپسی پر خواجہ صدام کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کیا تھا ۔ملزمان نے خواجہ سرا سے نوے ہزار روپے بھی چھینے ہیں۔ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے ۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان

ملزمان میں یونس، عبداللہ، انس اور حیات اللہ شامل ہیں۔ملزمان نے گھنانے فعل میں شریک دیگر ساتھیوں کی نشاندھی کرا دی ہے ۔ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل قاضی عصمت اللہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔کارروائی تھانہ رحمان بابا پولیس نے کی ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل میں پی ڈی ایم اور نگران حکومت کا ہاتھ ہے،سرکاری دستاویزات