Bab e Khyber

خیبرپختونخواکا نام تبدیل کرنےکیلئےآئینی ترمیم کابل قومی اسمبلی میں پیش

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش،آئین میں ترمیم کا بل محسن داوڑ نے پیش کیا.

محسن داوڑ ںے بل میں لکھا ہے کہ اٹھارویں ترمیم میں صوبے کا نام تبدیل کر کے خیبرپختونخوا رکھا گیا جسے کسی طرح قبول کر لیا گیا۔ پورا نام کہیں استعمال نہیں ہو رہا کے پی یا کے پی کے لکھا جاتا ہے۔صوبے کا نام صرف پختونخوا ہونا چاہئیے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا فیصلہ :سیاسی جماعتوں کو ملنے والی مخصوص نشستیں خطرے میں
مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان

حکومت نے بل کی مخالفت نہیں کی،وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اہم بل ہے، قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے۔
ڈپٹی اسپیکر نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا.